مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا پرچم عظیم بلندیوں پر لہرانے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم دشمن کو تاریخی قبرستان کے ہمراہ روانہ کریں گے۔ میجر جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی طرف سے سپاہ کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو تاریخی شکست نصیب ہوگی اور وہ تاریخی قبرستان کی یادگار اپنے ہمراہ لے کر جائیں گے۔ جنرل سلامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے انھیں سپاہ کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد نمائندوں کے تہنیتی پیغامات پر بھی شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا پرچم عظیم بلندیوں پر لہرانے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم دشمن کو تاریخی قبرستان کے ہمراہ روانہ کریں گے۔
News ID 1890327
آپ کا تبصرہ